بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہوگا ؟ مریم نواز

عمران خان! رحم کریں، پاکستان ٹریک پر سے اتر گیا ہے، گینگ نے نوچ نوچ کے کھایا ہے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے استفسار کیا ہے کہ بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہوگا؟ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مندوخیل کا آج کا فیصلہ ہمارے بیانیے کی جیت ہے۔

کیا الیکشن کمیشن صدر مملکت کی دی گئی تاریخ کو بدل سکتا ہے، چیف جسٹس

انہوں نے پارٹی ترجمان کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عدلیہ میں عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کریں، نوازشریف کے مقدمے میں آئین و قانون کی پامالی کو بھی بے نقاب کیا جائے۔

مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پارٹی پالیسیوں کے حوالے سے حقائق عوام تک پہنچانے پر غور و خوص کیا گیا، عمران خان اور سہولت کاروں کے بارے میں تمام حقائق عوام کے سامنے لانے کی حکمت عملی تیار کی گئی۔

چیف جسٹس کے ون مین شو کے اختیار پر نظر ثانی لازمی ہے، سپریم کورٹ کے ججز کا اختلافی فیصلہ

انہوں نے کہا عمران خان اپنے کرپشن مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ مقدمات میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی جتنی شہادتیں آ رہی ہیں، ترازو کے پلڑے برابر ہو جانے چاہیے تھے۔

اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا گزشتہ4 سال میں معیشت تباہ، عوام غریب ہوئے، 4 سال میں ایک کروڑ نوکری میں سے ایک نوکری عوام کو نہیں ملی، 50 لاکھ گھروں میں سے ایک گھر عوام کو نہیں دیا گیا۔

عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی،7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

انہوں نے کہا 10 نمبریوں کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ لوٹ مار کریں، 10 نکاتی ایجنڈا نہیں 10 جھوٹ بولے ہیں، یہ جھوٹ کا ایجنڈا ہے جسے نئے نام سے پھر دہرایا جا رہا ہے، 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے بجائے 14 درجے مزید بڑھ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں