افغانستان نے پہلی بار کسی انٹرنشیل کرکٹ سیریز میں پاکستان کو شکست دی ہے۔ افغانستان کےخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ہار کا سامنے کرنے کے بعد کرکٹ شائقین نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹس مین اعظم خان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اعظم خان خان افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کھاتہ کھولے بغیر پویلیئن واپس چلے گئے تھے جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنی میں اعظم خان چار گیندوں پر صرف ایک رن بنا سکے۔
Fan’s Angry reaction after Azam Khan got out #PakvsAfg pic.twitter.com/0iJap1xv95
— Dr Usman Khan (@DrUsman674) March 26, 2023
سماجی رابطوں کی ویب ساٗیٹس پر شائقین نے اعظم خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ میچ کے دوران اعظم خان نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک رن آوٹ بھی مس کیا۔
شائقین نے اعظم خان کی فٹنس کے حوالے سے بھی تنقید کی۔