افغانستان سے شکست، رمیز راجا کا ردعمل آ گیا

رمیز راجا

افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر سابق چیئرمین پی سی بی کا ردعمل آ گیا۔

اپنی یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ شارجہ کی پچ پر اگر پاکستان ایک اور اسپنر کے ساتھ میدان پر اُترتا تو فائدہ ہوسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔

افغانستان سے شکست، شائقین کو بابر، رضوان کی یاد ستانے لگی

ان کا کہنا تھا کہ ناقص کارکرگی کے باعث ایسا تاثر ملتا ہے کہ آپکے بیک اَپ پر اچھے کھلاڑی موجود نہیں یا ٹیلنٹ کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پچ کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ سیریز ہوگی لیکن مجھے یہ دیکھنا ہے شکست پر پاکستان کی حکمت عملی کیا ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں