سارا بوجھ عدلیہ کے کندھوں پر ہے، شیخ رشید

شیخ رشید (sheikh rashid)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سارا بوجھ عدلیہ پر ہے۔ وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ  پی ٹی آئی کارکنوں کوگھروں سےاٹھایاجارہاہے، مینارپاکستان جانےوالےراستےبند کیےجا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی وزرا کہتے تھے اسمبلیاں توڑیں الیکشن کروادیں گے۔ اب کہتے ہیں اکتوبرکی بھی ضمانت نہیں،

شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت شکست ان لوگوں کا مقدرہے، مہنگائی نے ریکارڈتوڑ ڈالے ہیں۔کہتے ہیں پارٹیوں کاسیاسی جنازہ دھوم سے نکلےگا۔

دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے اور ہم10کلوآٹےکےفوٹو کی کمپنی کی مشہوری میں لگےہیں۔آئی ایم ایف نے ابھی تک حکومت کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔

شیخ رشید نے کہا ملک معاشی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔90 دن میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی۔حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے، عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن  التواء کا باعث بن گئی۔ جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وه 8 اکتوبر کو بھی  نہیں کروائیں گے۔


متعلقہ خبریں