افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم میں چار کھلاڑی آج ڈبیو کریں گے، صائم ایوب۔ طیب طاہر۔ زمان خان اور احسان اللہ آج اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔
چاروں کھلاڑی میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور افغانستان پنجہ آزمائی کیلئے تیار
دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث۔،عبداللہ شفیق، کپتان شاداب خان شامل ہیں جب کہ اعظم خان، عماد وسیم، فہیم اشرف اور نسیم شاہ بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز شارجہ میں کھیلے جا رہے ہیں، پہلے ٹی 20 میں دونوں ٹیمیں آج رات 9 بجے پنجہ آزمائی کے لئے میدان میں اتریں گی۔
باقی دونوں میچ بھی شارجہ میں ہی 26 اور 27 مارچ کو شیڈول ہیں۔