ایسی کوئی شرط نہیں جو پاکستان میں انتخابات متاثر کرے، آئی ایم ایف

ووٹ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں ہونے والے صوبائی انتخابات کا پاکستان کا اندرونی معاملہ اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

آئی ایم ایف کے مطابق آئینی حیثیت، فزیبلٹی اور انتخابات کا وقت طے کرنا  پاکستانی اداروں کا اختیار ہے اور پروگرام میں ایسا کوئی مطالبہ نہیں ہے جس سے پاکستان میں انتخابی عمل متاثر ہو۔

آئی ایم ایف نے وضاحت کی ہے کہ صوبائی انتخابات کے انعقاد لیے آئینی حیثیت، فزیبلٹی اور وقت صرف پاکستانی کے اداروں کے پاس ہے اور توسیعی فنڈ سہولت کے پروگرام میں ایسا کوئی تقاضا نہیں جو ملک کی آئینی سرگرمیاں کرنے کی صلاحیت میں مداخلت کر سکے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پانچ ماہ کی تاخیر کی وجہ، ملک میں معاشی بحران اور سیکیورٹی خدشات بتائی تھی جس پر آئی ایم ایف نے وضاحت جاری کی۔


متعلقہ خبریں