الیکشن کمیشن، کراچی کی 6 یوسیز میں دوبارہ گنتی کا حکم

پوسٹل بیلٹ پیپرز

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی کی 6 یونین کونسلز (یوسیز) میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔

مجھے آج یا کل مرتضی بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے، عمران خان

ای سی پی نے جماعت اسلامی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 6 یوسیز میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔

اس ضمن میں ای سی پی نے اپنے فیصلے میں مومن آباد کی یوسی 3، منگھو پیر کی یو سی 12 اور ضلع شرقی کے علاقے گلشن کی یوسی 1 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اورنگی ٹاؤن کی یوسی 3، 7 اور 8 میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم سنایا ہے۔

عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے ای سی پی میں کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد ان 6 یوسیز کے انتخابی نتائج چیلنج کیے تھے.


متعلقہ خبریں