ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں تحصیل ناظم حویلیاں کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے باعث 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
راولپنڈی میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
ایم ایس ڈی ایچ کیواسپتال ایبٹ آباد کے مطابق گاڑی سے برآمد ہونے والی سات نعشیں ناقابل شناخت ہیں جب کہ چار قابل شناخت ہیں۔
ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ناقابل شناخت نعشوں کے سیمپلز شناخت کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں جب کہ چار نعشوں کو حویلیاں منتقل کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش، رہائشی عمارت میں دھماکہ، 14 جاں بحق ،100 سے زائد زخمی
قبل ازیں ڈی پی او عمر طفیل نے 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گاڑی مکمل طور پر جل گئی ہے۔
ابتدائی طور پرعمر طفیل ڈی پی او کا کہنا تھا کہ 8 افراد موجود تھے، گاڑی میں موجود افراد کی نعشیں جلی ہوئی ہیں، شناخت کی کوشش کر رہے ہیں۔
گھر میں آتشزدگی سے 10 افراد جاں بحق
افسوسناک سانحے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے اور انہوں نے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے تھے جب کہ امدادی اداروں کے رضا کاروں نے نعشوں کو اسپتال منتقل کیا۔