لاہور: پی ایس ایل 8 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے، شاہین شاہ آفریدی کپتان ہوں گے۔
ٹیم میں 5کھلاڑی ملتان سلطانز،2،2 لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑی لئے گئے ہیں۔
محمد رضوان،بابر اعظم،محمد حارث،رائیلی روسو،اعظم خان، کئیرن پولارڈ،عماد وسیم ،شاہین آفریدی، راشد خان،عباس آفریدی اور احسان اللہ ٹیم کا حصہ ہیں۔
صائم ایوب کو بطور 12 واں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔