لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے مسلسل دوسری مرتبہ چمپئن بن گئے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا سکی۔
سلطانز کے رائیلی روسو نے 32 گیندوں پر52 رن بنائے جب کہ محمد رضوان 34 اور خوشدل شاہ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 جب کہ راشد خان نے 2 اور ڈیوڈ ویسا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس جیت کے ساتھ لاہور قلندرز ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پی ایس ایل کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
آخری اوور
𝐃𝐫𝐞𝐚𝐦 𝐟𝐢𝐧𝐚𝐥 𝐨𝐯𝐞𝐫 ✨
Zaman Khan is just built different 🙌#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvLQ pic.twitter.com/2V38qNElmg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2023
اس سے پہلے لاہور قلندرزنے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قلندرز کے عبداللہ شفیق 40 گیندوں پر 65 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15گیندوں پر44رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے3وکٹیں حاصل کیں، احسان اللہ ،خوشدل شاہ اورانورعلی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹیمیں
🚨 TOSS UPDATE 🚨@lahoreqalandars elect to bat.
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/CT8w7CIWEr#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvLQ pic.twitter.com/jsW38DDaar
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2023
چیمپئن ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ 12 کروڑ روپےملے جبکہ رنرز اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے انعام میں دیئے گئے۔
فائنل کون جیتے گا؟ کمنٹیٹرز کی پیش گوئی
🤞 HBL PSL 8 Final Predictions 🤞
Find out what our commentators have to say ▶️#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvLQ pic.twitter.com/MKw0X70bmv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2023