پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فنڈز جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چینی بینک نے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی،یہ رقم حال ہی میں پاکستان نے چائنہ کو واپس ادا کی تھی۔