مختلف تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے رمضان المبارک میں عمرہ پر جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے مقامی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں روزے اچھی طرح سے رکھنا چاہتی ہوں تا کہ میرے پچھلے گناہ دھل جائیں اور اگر میں رمضان میں عمرہ پر جاتی ہوں تو میرا نصیب کھل جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ویزا حاصل کرنے کا عمل جاری ہے لیکن وہ یہ بات یقینی طور پر نہیں کہہ سکتیں کہ آیا وہ ویزا حاصل کر پائیں گی یا نہیں۔
راکھی ساونت نے کہا کہ میں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہی ہوں کیونکہ زندگی بہت خوبصورت ہے۔ جو چلا گیا اس کے پیچھے رونے کا فائدہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نئے سرے سے آغاز کرنا چاہتی ہوں۔ اب آپ ہنستی ، کھیلتی ، ناچتی ، گاتی راکھی ساونت کو پائیں گے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ میں صرف اتنا کہوں گی کہ میرا تعلق خدا سے ہے ، اگر انہیں لگتا ہے کہ میں تہہ دل سے نماز پڑھ رہی ہوں ، سچائی سے اسلام کو فالو کر رہی ہوں تو عمرہ پر میں ضرور جاؤں گی۔