امریکا آئی ایم ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیار


امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکا آئی ایم ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کی آئی ایم ایف پروگرام کے لیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔چاہتے ہیں پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔آئی ایم ایف معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون کےلیے تیار ہیں۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔امریکا پاکستان کی مدد کے لیے مکمل تیار ہے۔


متعلقہ خبریں