علی ظفر نے ہم ایوارڈ شو میں بیوی کی شرٹ کیوں پہنی؟


 گلوکارعلی ظفر نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بیوی کی قمیض پہن لی۔

پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انوکھا قدم اٹھایا۔ علی ظفر نے ہم ٹی وی ایوارڈز میں اپنی بیوی کے کپڑے پہن لیے۔

ali zafar

علی ظفر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ ہم نیٹ ورک کے ایوارڈ شو میں، میں نے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ خراج تحسین ان خواتین کو دیا گیا جنہوں نے ایک مشن کے لیے کام کیا اور دوسروں کی زندگی میں آسانی پیدا کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان خواتین میں میری والدہ اور میری بیوی بھی شامل ہیں۔ علی ظفر نے کہا کہ انہوں نے اس تقریب کے لیے اپنی بیوی کی شرٹ پہنی۔

سوشل میڈیا پر اس اعتراف کے بعد علی ظفر کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

 

کئی صارفین نے جہاں انہیں براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا وہیں ایک صارف کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ اظہار یک جہتی اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے کئی بہتر طریقے ہیں۔ ان کے کپڑے پہننا ان طریقوں میں شامل نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں