بیجنگ: چین میں کیڑوں کی بارش نے لوگوں کو حیرت اور پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی دارالحکومت کے شہری اس وقت حیرانگی اور پریشانی میں مبتلا ہوگئے جب اچانک آسمان سے کیڑے گرنے لگے۔ جس کے بعد لوگوں میں خوف بھی پھیل گیا۔
کیڑوں کی بارش کے باعث لوگ گھروں سے چھتریاں لے کر باہر نکلے تاہم اس عجیب و غریب واقعے سے متعلق تاحال کوئی سائنسی وضاحت سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: 28 سال صرف ناریل کھا کر زندہ رہنے والا شخص
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث کیڑے کسی اور مقام سے یہاں آ گرے ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2011 میں اسکاٹ لینڈ میں بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب تیز بارش کے دوران کیڑے بھی آسمان سے گرے تھے۔