عمران خان اور فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری


الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خانکو 50 ہزار روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ آئی جی اسلام آباد گرفتاری کے حکم کی تعمیل کروائیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست منظور کرلی ہے اور وارنٹ گرفتاری معطل کردیے ہیں۔

مہنگائی کے ذمہ دار پی ڈی ایم، اکثریت عمران خان کیساتھ، پاکستانی نئی سیاسی جماعت کےبھی منتظر

عدالت عالیہ نے سابق وزریراعظم عمران خان کو 13 مارچ کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔


متعلقہ خبریں