روس سے تیل کا پہلا  کارگو اپریل کے آخر تک پاکستان پہنچنے کا امکان


روس سے تیل کا پہلا  کارگو اپریل کے آخر تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کےمطابق روس پہلے ہی پاکستان کو یومیہ ایک لاکھ بیرل خام تیل برآمد کرنے کی پیش کش کر چکا ہے۔ اگر دونوں ممالک معاہدے پر دستخط کرتے ہیں تو روس پاکستان کو خام تیل فراہم کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔

ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ روس نے تیل کے معاہدے کو پختہ کرنے کے لیے پاکستان کی سنجیدگی پر شک کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے ماسکو نے اسلام آباد کو کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کیس کے طور پر اپنے ملک میں تیل کا ایک کارگو درآمد کرے۔

روس سے تیل کب آئے گا؟ مصدق ملک نے بتا دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے پاس بھاری خام تیل ہے لیکن پاکستان کے پاس اس طرح کے تیل کو صاف کرنے کی ٹیکنالوجی کی کمی ہے، اس لیے اس نے مخلوط تیل برآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تاہم ماسکو نے اسلام آباد سے کہا ہے کہ وہ پہلے ‘ایک خام تیل کا کارگو’ درآمد کرے تاکہ تیل کی پیداوار پر اعتماد کا اظہار کیا جا سکے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں