کورونا ویکسین بنانے والا سائنسدان قتل


ماسکو: کورونا ویکسین بنانے والے روسی سائنسدان کو قتل میں قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی سائنسدان اینڈرے بوٹیکوو نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بنانے میں مدد دی تھی۔

اینڈرے بوٹیکوو کی لاش گھر سے ملنے کے کچھ دیر بعد ہی ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا جسے تحقیقات کے لیے پولیس اپنے ہمراہ لے گئی۔

تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکار نے بتایا کہ روسی سائنسدان کو بیلٹ کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا جبکہ انہوں نے دم توڑنے سے پہلے شدید مزاحمت بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی 12 بااثر خواتین میں پاکستانی بھی شامل

واضح رہے کہ سال 2020 روسی سائنسدان اینڈرے بوٹیکوو بھی ان 18 سائنسدانوں میں شامل تھے جنہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔ اینڈرے بوٹیکوو روس کے ریسرچ سینٹر میں بطور ریسرچر کے کام کرتے تھے۔


متعلقہ خبریں