چیئرمین نیب کی تقرری متنازعہ ہے، فواد چودھری

fawad chaudhry

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے چیئرمین نیب کی تقرری کو متنازعہ قرار دے دیا۔

سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازعہ ہے اور عدالت پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کا نوٹیفکیشن معطل کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے جبکہ تقرری میں حکومت اوراپوزیشن کی مشاورت قانونی اعتبار سے مکمل نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا چیئرمین تعینات کر دیا ہے اور ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے ساتھ مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے نام کی منظوری دی۔


متعلقہ خبریں