خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل

Peshawar High Court

 پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ملتوی کرتے ہوئے انتخابات  کا شیڈول معطل کردیا ۔

پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی اراکین کےاستعفوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔  ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے۔

عدالت نے 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا الیکشن شیڈول معطل کردیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ  خیبرپختونخوا کی  24 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے۔


متعلقہ خبریں