500 کا بندوبست کیا، گاڑیوں میں 80 افراد بیٹھے، عمران خان ٹولے کے 3/4 قابو آگئے، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے جو فساد پھیلا رہا ہے، عوام نے منفی سیاست اور جیل بھرو تحریک کو مسترد کردیا ہے۔

وزرا کی تنخواہیں بند، گاڑیاں واپس، بلوں کی ادائیگی جیب سے ہو گی، وزیر اعظم

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 500 افراد کی گرفتاری کا بندوبست کر رکھا تھا لیکن  جیل بھرو تحریک کے لیے 300 سے 400 لوگ جمع ہوئے، تین گاڑیوں میں 80 کے قریب لوگ بیٹھے جنہیں حراست میں لیا گیا، عمران خان ٹولے کے تین چار لوگ قابو میں آ گئے البتہ پی ٹی آئی کے دو رہنما موقع سے فرار بھی ہو گئے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کارکنان کو معصوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام کا برین واش کیا گیا ہے، عمران خان غلط فہمی کا شکار ہے کہ عوام میرے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو اپنا سیاسی حریف سمجھتے تھے لیکن اس نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمنی میں بدل دیا اور اگرعمران خان ہمیں دشمن سمجھتا ہے تو پھروہ ہمارادشمن ہی ہے۔

گرفتاری دینے والے آجاؤ، پنجاب پولیس کے اعلانات

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 25 مئی کو یہاں سے بری طرح ذلیل و رسوا ہو کر گیا تھا، ضمنی الیکشن میں جیت کر خود کو بہت مقبول لیڈر سمجھ رہا ہے حالانکہ بہت کم لیڈ ملی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کوئی بتائے ہم نے 8 ماہ میں کیا غلطی کی؟ معیشت کو کیا نقصان پہنچایا؟ آئی ایم ایف نے 870 ارب روپے کے ٹیکسز لگانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے انہیں بڑی مشکل سے 170 ارب روپے کے ٹیکسز لگانے پر راضی کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا تھا کہ آج 200 سے زائد کارکنوں نے رہنماؤں کے ہمراہ گرفتاریاں دی ہیں اور گرفتاریاں دینے کا یہ سلسلہ ملک بھر میں جاری رہے گا۔

پولیس نے 5 سے 7 سو پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا، فواد چودھری

واضح رہے کہ شام کو پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے 5 سے 7 سو کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں