منرو اور اعظم خان کی عمدہ، بیٹنگ کراچی کو ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف باآسانی چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اسلام آباد کی جانب سے ہدف کے تعاقب کا آغاز مایوس کن رہا، محض 21 رنز پر یونائیٹڈ کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد پہلے ونڈر ڈیوسن اور پھر اعظم خان نے کولن منرو کے ساتھ بڑی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کو فتح دلا دی۔

ونڈر ڈیوسن 31، منرو 58 اور اعظم خان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کے محمد عامر اور موسی خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

کراچی کنگز کی جانب سے حیدر علی نے 59 اور شرجیل خان 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے وسیم جونئیر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیمیں


متعلقہ خبریں