سپریم کورٹ: ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر

arshad sharif

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کل  کیس پر سماعت کرے گا۔جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی اسپیشل جے آئی ٹی سے یو اے ای اور کینیا میں تحقیقات پر رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں اقوام متحدہ کو شامل کرنے کے لیے وزارت خارجہ سے رجوع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کی تھی۔


متعلقہ خبریں