کامران اکمل کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی کرکٹر کامران اکمل بھی پی سی بی سے نالاں

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب نے ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے،میں سلیکٹر اور کوچ کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریوں کی وجہ سے مزید کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں بڑی انٹرنیشنل لیگز کا حصہ تو نہیں بن سکوں گا لیکن لیگ کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی، میری ابھی کافی کرکٹ باقی ہے۔

جب تک فٹنس اور فارم میں ہوں کھیلتا رہوں گا، کامران اکمل

بابراعظم سےمتعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بابر میرا بھائی ہے، مجھے اس کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں، میں نےکبھی اپنے سگے بھائیوں عمر اکمل اور عدنان اکمل کی بھی تعریف نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں میرے بھاٸیوں کی تعریف دنیا کرے، 14 فروری کو کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ دلچسپ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی بیٹنگ میں کوٸی خامی نہیں،وہ بتدریج بہتری سے بہتر ہورہے ہیں، گگلی اور اسپن بولنگ کو کھیلنے کے دوران اسپنرز جہاں ان کو پریشانی ہوتی ہے لیکن ہر ٹیم میں راشد خان جیسے اسپنرز نہیں۔


متعلقہ خبریں