آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغان حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی سے بات کی ضرورت پڑی تو طاقتور پوزیشن سے بات کی جائے گی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے استعداد کار کو بڑھایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے کوئی معلومات چاہئے ہوگی تو باہمی قانونی معاونت ہوگی،افغانستان کو کہیں گے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔
خیبرپختونخوا میں صف ماتم بچھی ہے وزیراعظم حساب مانگ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی
آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت افغانستان کی سیاسی قیادت سے بات کرے گی،عسکری قیادت افغانستان کی عسکری قیادت سے بات کرے گی جب کہ مذہبی رہنما افغانستان کے مذہبی رہنماوں سے بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں سمت کا تعین کر لیا گیا ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے، دھماکا خیز مواد جہاں بنتا اور استعمال ہوتا ہے اس کی ای ٹیگنگ کی جائے گی۔