مائنس ون فارمولے پر سخت عوامی ردعمل آئے گا، صدر مملکت

فائل فوٹو


لاہور: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری یا مائنس ون فارمولے پر سخت عوامی رد عمل سامنے آئے گا۔

صدر مملکت عارف علوی نے سینئر صحافیوں سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کئی مرتبہ اپوزیشن سے مذاکرات کی دعوت دی ہے لیکن حکومت نے مذاکرات کی دعوت کا کوئی جواب نہیں دیا۔ مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اونچی اڑان، 255 روپے 43 پیسے پر پہنچ گیا

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عمران خان کو خدشہ ہے حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر شرمندگی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مائنس عمران خان فارمولا کامیاب نہیں ہو سکتا اور عمران کی گرفتاری یا مائنس ون فارمولے پر سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔

وزیر اعظم کو اعتماد کے ووٹ سے متعلق صدر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم کو اعتماد کے ووٹ کی فی الوقت ضرورت نہیں ان کے نمبرز پورے ہیں۔


متعلقہ خبریں