چین کی آبادی میں 60 سال بعد کمی

China Flag

دنیا کے سب سے بڑی آبادی والے ملک چین کی شرح پیدائش میں60 سال بعد  کمی ہو گئی۔

ایک ارب چالیس کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین کی آبادی میں اضافے کی شرح گر گئی۔ چین کے ادارہ شماریات کے مطابق اس سے قبل آخری مرتبہ چین کی آبادی میں کمی 1960 میں دیکھی گئی  تھی۔

اس کے بعد چین کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہوا۔  یہاں تک کہ چینی حکومت نے1980 میں بڑھتی آبادی کے رجحان کو روکنے کے لیےون چائلڈ پالیسی نافذ کی تھیت۔ جس کے مطابق ایک خاندان صرف ایک بچہ ہی پیدا کرسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی آبادی8 ارب ہو گئی

ون چائلڈ پالیسی کے ثمرات کے باعث آبادی کو کنٹرول کرنے میں کافی مدد ملی۔2022 کے آخر تک چین کی مجموعی آبادی ایک ارب 41 کروڑ کے لگ بھگ تھی اور 2021 کے آخر سے اس میں آٹھ لاکھ 50 ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

چینی حکومت نے شرح پیدائش میں کمی کے باعث 2021 کے آغاز میں 3 بچوں کی اجازت بھی دی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی آبادی میں کمی سے معاشی ترقی متاثر ہوسکتی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں