کراچی: سونے کی قیمت میں دوسری روز بھی بڑی کمی ہو گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 80 روپے پر آ گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی اور 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 54 ہزار 321 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امکان ہے پاکستان اگلے چھ ماہ تک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، بلومبرگ
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 87 ہزار روپے سے زائد ہو گئی تھی تاہم ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ریورس گیر لگ گیا ہے۔