شہزادہ ہیری کی سوانح حیات سب سے تیزی سے بکنے والی نان فکشن کتاب بن گئی


برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب منظر عام پر آتے ہی چھاگئی۔ ان کی سوانح حیات برطانیہ کی سب سے تیزی سے بکنے والی نان فکشن کتاب بن گئی۔

طویل انتظار کے بعد بلآخر شہزادہ ہیری کی کتاب  اسپیئرگزشتہ روز باضابطہ طور پر فروخت کے لیے پیش کردی گئی۔ کتاب فروخت شروع ہونے کے ساتھ ہی ہاتھوں ہاتھ بکنے  لگی۔

برطانیہ بھر میں شہزادہ ہیری کی کتاب 10 جنوری کی شب 12 بجے فروخت کے لیے پیش کی گئی جسے خریدنے کے لیے دکانوں کے آگے لوگوں کی لمبی قطاریں موجود تھیں۔

پبلشر کے مطابق برطانیہ میں اشاعت کے پہلے ہی روز ہارڈ بک،ای بُک،آڈیو سمیت کتاب کی اب تک 4 لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکیں ہیں۔ان کی یہ کتاب برطانیہ کی سب سےتیزی سے بکنےوالی نان فکشن کتاب بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی پر حملے کا الزام

شہزادہ ہیری کی کتاب جاری ہونے سے قبل ہی  اس کے کچھ  حصے میڈیا پر لیک ہوئے۔ جس میں شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان کی اندرونی زندگی ، لیڈی ڈیانا اور اپنے بارے میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

یہ کتاب دنیا بھر میں 16 زبانوں میں شائع کی جائے گی۔ کتاب اسپیئرپہلے ہی  آن  لائن بیسٹ سیلر قرار دی جاچکی ہے۔ جس نے شائع ہونے کے بعد اب دھوم مچا رکھی ہے۔

410 صفحات کی کتاب میں شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان کے اندر موجود تنازعات اور تناؤ کے بارے میں بتایا جبکہ اور بھی متعدد انکشافات کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں