ٹیکنو کریٹ حکومت کی افواہیں ہیں، ہمیں کوئی پیغام ملا نہ پی ٹی آئی کو ، رانا ثنا اللہ

rana

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی افواہیں ہیں، ہمیں کوئی پیغام ملا نہ پی ٹی آئی کو۔

ایک سال پہلے کہا تھا پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، آج ہر شخص کہہ رہا ہے، شبر زیدی

انہوں ںے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے پر الزام لگانا درست نہیں، اکا دکا افراد ہو سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ سہولت کاری سے متعلق بلاول کے پاس کوئی معلومات ہوں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہلے ٹیکنوکریٹ آتے رہے ہیں، اب جو ہو گا آئین کے مطابق ہو گا، ڈھائی سال کیلئے ٹینکوکریٹ حکومت لانے کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا، ادارے نے پوری قوم کے ساتھ کمٹمنٹ کی ہے کہ غیر سیاسی رہیں گے۔

ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ آئین کے مطابق ملک کو چلنا چاہیے، معاشی حالات پر اسحاق ڈارفکرمند ہیں اورکوشش بھی کر رہے ہیں، موجودہ حالات کا حل الیکشن نہیں میثاق معیشت ہے۔

رانا ثنا اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرویز الہیٰ خود کہتے ہیں کہ 99 فیصد لوگ اسمبلیاں نہیں توڑنا چاہتے ہیں، پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لیں، ان کے پاس 186 کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔

حالات مشکل ضرور ہیں لیکن پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک مشکلات کے دہانے پر کھڑا ہے، عمران خان کی شکل میں ایسا پراجیکٹ لایا گیا جس نے ملک کی تباہی کر دی، اس کا اپنا ہی بیانیہ اور یجنڈہ ہے، یہ لوگ ہر روز ایک نئی کہانی گھڑتے ہیں۔


متعلقہ خبریں