اسپین میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
اسپین میں مسافر بس پل کراس کرتے ہوئے دریا میں جا گری، رسیوں کی مدد سے حادثے کا شکار بس میں سے دو زخمیوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈرائیور کا الکوہل ٹیسٹ منفی آگیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں تاہم حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔