چیف سلیکٹر محمد وسیم عہدے سے فارغ


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چارج سنبھالتے ہی کلین اپ ایکشن شروع ہو گیا، ذرائع کے مطابق  دو ہزار انیس کے پی سی بی آئین کے تحت بننے والی چار کمیٹیاں ختم کردی گئیں، مینز اور ویمن سیلیکشن کمیٹیاں بھی تحلیل ہوگئیں، جونئیر سیلیکشن کمیٹی بھی ختم ہوگئی۔

سیلیکشن کمیٹی تحلیل ہونے کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم بھی عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں،  پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد این ایچ پی سی میں شروع ہوگا، اجلاس کی صدارت نجم سیٹھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں