حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے، فواد چودھری


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم حزب اختلاف  کی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رحیم یار خان کے ایک غیر حاضر رکن اسمبلی کو نوٹس جاری کیا ہے اور ہم اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے اور پارلیمانی پارٹی پرویز الہٰی پر اعتماد کا اظہار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ارکان کی مکمل حاضری کے بعد عدم اعتماد کو ناکام بنایا جائے گا اور تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اسمبلی فوری تحلیل کر دی جائے گی۔ حکومت نے الیکشن سے فرار کا رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ آپ الیکشن نہیں کرانا چاہ رہے ہیں لیکن اگر عوام آپ کے ساتھ نہیں تو آپ حکومت نہیں کر سکتے۔ آج اسلام آباد میں تماشہ لگا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس تیل خریدنے کے پیسے نہیں ہیں اور اگر ریسٹورنٹس 8 بجے بند کریں گے تو ریسٹورنٹس والے کریں گے کیا؟ آپ کے پاس ملک چلانے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی توڑنے پر پی ڈی ایم کو خوفزدہ ہونا چاہیے، عمران خان

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مراد سعید 6 مہینے سے کہہ رہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حالات خراب ہو رہے ہیں اور وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کو وسائل دینے سے انکار کر دیا ہے

انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن نہیں روک سکتے اور جو شوق ہے وہ پورا کریں۔


متعلقہ خبریں