بلگری کیا ہے ؟


اسلام آباد: بلگری کی قیمتی اشیا فروخت کرنے کا الزام عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر لگا دیا گیا۔

بلگری 138 سال پرانی ایک اطالوی لگژری فیشن ہاؤس ہے جس کی بنیاد 1884 میں رکھی گئی تھی اور یہ اپنے زیورات، گھڑیوں، خوشبوؤں، لوازمات اور چمڑے کے سامان کے لیے جانا جاتا ہے۔

2010 میں بلگری کمپنی کا ریوینیو 254 ارب سے زائد تھا، منافع 9 ارب سے زائد جبکہ مجموعی اثاثے 355 ارب تھے۔

یہ کمپنی ایل وی ایچ ایم گروپ کی ملکیت ہے، فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ اس گروپ کے مالک ہیں جو حال ہی میں دنیا کی امیر ترین شخصیت بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 6 ارب کا ڈاکہ، گھڑی ہی نہیں، ہیروں کا ہار اور انگوٹھی بھی بیچی گئی، عطا تارڑ

ایل وی ایم ایچ کو فیشن اور کاسمیٹکس کی دنیا میں کاروباری سلطنت کا درجہ حاصل ہے اور سیفورا اور لوئی وٹان جیسی کمپنیاں اس کی ملکیت ہیں۔

جنوری 2021 میں ایل وی ایم ایچ نے امریکی جیولری کمپنی ٹفنی اینڈ کو 15 اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2021 میں بلگری کی قیمتی نیکلس، بالیاں اور انگھوٹی خاتون اول کو پیش کی گئی تھیں اور اس سیٹ کی قیمت ایک اعشاریہ ایک تین ارب روپے ہے۔ جس کا تخمینہ 58 لاکھ لگوایا گیا اور صرف 29 لاکھ روپے توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گراف کمپنی کا سیٹ 2020 میں ہیروں سے بھرا ہوا نیکلس اور سیٹ دوست ملک نے خاتون اول کو پیش کیے تھے۔ جس کا تخمینہ 3 اعشایہ 38 ارب ہے جس کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے لگوائی گئی۔ بلگری کا سیٹ ایک اعشاریہ 13 ارب روپے، گراف کا سیٹ 3 اعشاریہ 38 ارب روپے، ٹریفوگلیو کا سیٹ 45 کروڑ روپے ہے اور ان تحائف کے ساتھ عمران خان کے لیے رولیکس کی گھڑی، کف لنکس، انگوٹھی اور مختلف اشیا بھی گراف کے سیٹ کے ساتھ آئی تھیں۔


متعلقہ خبریں