بگ بیش کرکٹ لیگ، سب سے کم رنز کا نیا ریکارڈ


سڈنی: بگ بیش کرکٹ لیگ کے ٹی 20 میچ میں سب سے کم اسکور کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

بگ بیش کرکٹ لیگ آسٹریلیا میں جاری ہے۔ جہاں سڈنی تھنڈرز کی پوری ٹیم صرف 15 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئی۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈرز کی پوری ٹیم 29 گیندوں پر ہی آوٹ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی فٹبالر کی کک سے گیند تماشائی کے منہ پر جا لگی

سڈنی تھنڈرز کی پوری ٹیم 139 رنز کے تعاقب میں 124 رنز سے ہار گئی۔ سڈنی تھنڈرز کے 5 کھلاڑی صفر رنز پر آوٹ ہوئے اور کوئی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔

تھارٹن نے 3 رنز دے کر 5 اور آکر نے 6 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں