حکومت نے الیکشن نہیں کرانے، عبوری سیٹ اپ کی طرف جا سکتے ہیں، فواد چودھری


پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ  حکومت نے الیکشن نہیں کرانے، عبوری سیٹ اپ کی طرف جا سکتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری  نے ہم نیوزکے  پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل شکست کے بعد حکومت الیکشن کرانے کو تیار نہیں۔ انتخابات کرانے کے دو ہی راستےہیں۔آرمی چیف وزیراعظم کوفون کریں یااسٹیبلشمنٹ حکومت کےپیچھے سےہٹ جائے۔

انہوں نے کہا  ہے کہ حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں ،حکومت کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد عام انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت عبوری سیٹ اپ کی طرف تو جا سکتی ہے لیکن عام انتخابات کی طرف نہیں۔عبوری سیٹ اپ کیلئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کوڈالرکے ایکس چینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی،آئی ایم ایف

ان کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اچھی امیدیں ہیں۔اسٹیبلشمنٹ میں نئی تبدیلی لانے میں ہمارا بہت بڑا ہاتھ ہے۔فوج کی لیڈرشپ کی تبدیلی میں ہمارا مکمل تعاون رہا ہے۔صدر مملکت تاخیر بھی کر سکتے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کے اپنے ایم پی ایز ان کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گےانہوں نے اپنے کیسز ختم کر انے تھے وہ  کردیئے ہیں۔مجھے نہیں لگتا کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔اسحاق ڈار اور سلیمان اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں یہ واپس جائیں گے

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ بڑے فیصلے بڑے جلسوں میں کیے۔عمران خان کوئی نواز شریف یا شہباز شریف نہیں کہ بند کمروں میں فیصلے کریں۔

 


متعلقہ خبریں