کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان کے پہلے ہی دن بڑے اعلان


کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان نے پہلے ہی دن بڑے اعلان کردیئے۔

کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان نے چارج سنبھالتے ہی  بڑے اعلان کرڈالے۔ نئے فیصلوں کے مطابق کراچی میں چارج پارکنگ کی دوبارہ نیلامی تک پارکنگ فری ہوگئی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے اعلان کے بعد بلدیہ عظمیٰ نے کراچی میں چارج پارکنگ کے ٹھیکے منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سوک سینٹر کے اطراف یونیورسٹی روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ پر پارکنگ مفت ہوگئی۔ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ، نیپا، ابن سینا اسپتال اور کرسٹل کورٹ کلفٹن پر بھی چارج پارکنگ ختم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن، پی پی امیدوار کا مد مقابل کوئی نہیں، ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم کا ہو گا، ناصر شاہ

ایم اے جناح روڈ پر کوثر میڈیکل اسٹور سے ٹاور تک تک اب پارکنگ کیلئے کوئی فیس نہیں دینا پڑے گی۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں نئی پارکنگ سائٹس بنانے پر پابندی لگا دی گئی۔

ایڈ منسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کی اٹھائیس بڑی سڑکوں کی فوری مرمت ہوگی۔75سے زائد خستہ حال پیڈسٹرین برجز کی بھی فوری مرمت کی جائے گی۔

کراچی کے فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔آمدن بڑھانے کیلئے کے ایم سی کی دکانوں کے کرائے بڑھائے جائیں گے۔

لینڈڈیپارٹمنٹ تمام جائیدادوں اور مکانات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرے گا۔اورنگی ٹاؤن پراجیکٹ کا تمام ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔

پرائیویٹ سلاٹرہاؤس چلانے اور بھوسہ منڈی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں