مولا جٹ : بھارت میں دھوم مچانے کو تیار


ہاکستان اور دنیا بھر میں دھوم مچانے کے بعد مولا جٹ اب بھارت میں بھی اپنا جادو جگانے کیلئے تیار ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مولا جٹ بھارتی سینماؤں میں 23 دسمبر کو ریلیز کی جا سکتی ہے، اب بھارتی شائقین بھی پاکستانی سپر ہٹ پنجابی فلم کا لطف اٹھا سکیں گے۔

اگر فواد خان کی مولا جٹ بھارت میں ریلیز ہو جاتی ہے تو اس کا مقابلہ رنویر سنگھ کی نئی آنے فلم ”سرکس” سے ہو گا، جسے روہیت شیٹھی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولا جٹ یا مولا نت؟پہلی فلم کا آخری ریویو؟

دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی اور کامیاب فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دنیا بھر سے دو سو کروڑ کمانے والی فلموں کی کلب میں شامل ہو گئی ہے، مولا جٹ  اب تک کی پاکستان کی مہنگی ترین فلم بھی ہے۔

سنہ1979 میں ریلز ہونے والی پنجابی فلم مولا جٹ کو بلال لاشاری نے نئے انداز میں بنا کر اس شاہکار کہانی کو ٹریبیوٹ دیا ہے۔

’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیراعجاز سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں