ہالی وڈ اداکارہ نے شاہ رخ خان کو دیکھ کر دل تھام لیا


بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے مداحوں کی دنیا میں کوئی کمی نہیں، انہوں نے صرف بھارت میں نہیں بلکہ ان لوگوں کے دلوں پر بھی راج کیا ہے جو نہ ہندی سمجھ سکتے ہیں نہ بول سکتے ہیں، وہ صرف شاہ رخ کو ان کی شخصیت اور ان کی اداکاری پر دل میں بسائے ہوئے ہیں۔

شاہ رخ خان کے پرستاروں کی فہرست میں کروڑوں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بڑی بڑی نامور شخصیات بھی شامل ہیں، جن میں ہالی ووڈ کے اسٹارز بھی شامل ہیں۔ ان میں حال ہی ایک نام ہالی وڈ کی نامور اداکارہ شیرون سٹون کا بھی شامل ہو گیا ہے ۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے ریڈ سِی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان نے خصوصی شرکت کی، جہاں اندھیرے کی وجہ سے پہلے تو ہالی ووڈ اسٹار اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکیں کہ ان کی ساتھ والی سیٹ پر کون بیٹھا ہے، لیکن جیسے ہی لائٹیس آن ہوئیں اور ہوسٹ نے شاہ رخ خان کا نام لیا، وہاں بیٹھیں شیرون سٹون نے اپنا دل ہی تھام لیا۔


ہالی ووڈ اسٹار بالی ووڈ کنگ کو دیکھ کر پہلے تو حیران ہوئیں اور پھر اپنے دونوں پاتھوں کو دل پر رکھ لیا اور بہت گرمجوشی سے تالیاں بھی بجائیں۔ شاہ رخ خان نے بھی ہمیشہ کی طرح جھک کر شائقین کا شکریہ ادا کیا، اور پھر شیرون سٹون سے ہاتھ بھی ملایا۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو فلمی دنیا میں خدمات کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں