اسلام آباد میں آوارہ کتوں کا مسئلہ، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا نوٹس

اسلام آباد میں آوارہ کتوں کا مسئلہ، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا نوٹس

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے مسئلے کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لے لیا ہے۔

لاڑکانہ: ایک دن میں آوارہ کتوں نے 28 افراد کو کاٹ لیا

آوارہ کتوں کا مسئلہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں اس وقت زیر بحث آیا جب چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اراکین نے کہا کہ اسلام آباد میں آوارہ کتے لوگوں کو کاٹ لیتے ہیں، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیا کر رہے ہیں؟

اجلاس کو چیف کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 625 آوارہ کتوں کو پکڑا ہے، کتوں کو پکڑ کر سینٹر میں رکھتے ہیں جہاں ان کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اس موقع پر قائمہ کمیٹی نے واضح طور پر کہا کہ کتوں کو مارنے والوں کے خلاف قانون بنایا جائے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ ، ان کی تصویر اور قومی پرچم کی توہین کرنے پرسزا کا بل بھی متفقہ طور پر منظور ہو گیا، تعزیرات پاکستان میں نئی سیکشن 123 سی کو شامل کر لیا گیا۔

کراچی: آوارہ کتوں کے کاٹنے میں کمی نہیں آئی، حکومتی دعوے دکھاوا ثابت

بل پیر سید صابر شاہ نے پیش کیا، بل کے تحت قومی پرچم اور قائد اعظمؒ کی توہین جیسے جرائم کی سزاؤں میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے منعقدہ اجلاس کو بتایا کہ  سینیٹ اعظم سواتی کے معاملے پر چئیرمین سینیٹ کا بھی خط ملا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام قانونی مراحل پورے ہوئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ اعظم سواتی پہلے کیس میں ضمانت پر ہیں،
اس کیس میں چلان جمع کروایا جا رہا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر رانا مقبول کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

نیب کے تفتیشی افسر کو فریال تالپور کے پالتو کتے نے کاٹ لیا

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے واضح طور پر کہا کہ یہاں پر غنڈہ گردی نہیں چلے گی، الفاظ کے چناؤ کو بہتر کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں