آرمی چیف کا منگلااور سیالکوٹ گیریژن کا الوداعی دورہ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا منگلا اور سیالکوٹ گیریژن کا الوداعی دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا یہ دورہ مختلف فارمینشز کے الوداعی دوروں کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دونوں مقامات پر افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور مختلف آپریشنز اور تربیت کے دوران فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔

سیالکوٹ گیریژن پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر جب کہ منگلا گیریژن پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں