اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹی فیکیشن جاری


اسلام آباد: آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور متنازعہ کتاب ‘دی اسپائی کرونیکلز’ کے شریک مصنف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسد درانی کے خلاف انکوائری کی وجہ سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

اس سے پہلے 28 مئی کو اسد درانی جی ایچ کیو طلب کیے گئے تھے تا کہ وہ کتاب کے حوالے سے وضاحت پیش کریں، بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر ان سے تفتیش کے لئے کورٹ آف انکوائری قائم کردی گئی تھی جس کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل رینک کے افسر کریں گے، آرمی چیف نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفور نے جمعہ کی شب ایک ٹوئٹ  کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ فوج کو اس کتاب پرتحفظات ہیں اورجنرل اسد درانی کو پیر 28 مئی کے روز جی ایچ کیو حاضر ہونے کے لئے کہا گیا ہے، ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران پر یکساں طور پر ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں