حملے کی ایف آئی آر درج کرانے پر عمران خان اور پرویزالٰہی میں اختلافات

حملے کی ایف آئی آر درج کرانے پر عمران خان اور پرویزالٰہی میں اختلافات

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج کرانے پہ عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

عمران خان دشمن نہیں،مرضی کی ایف آئی آر درج کرانیکی کوشش ہو رہی ہے، ملزم کی تفصیلات حیران کن ہونگی، وزیر داخلہ

اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی عمران خان کے رویے پر ناراض ہیں۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں جب کہ سابق وزیراعظم اپنی خواہش کے تحت ایف آئی آر کٹوانے کے خواہش مند ہیں۔

عمران خان آج خطاب کریں گے، پی ٹی آئی نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا، فواد چودھری

ہم نیوز نے اس ضمن میں عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کے ترجمانوں سے ان کا مؤقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں