عمران خان کا مقصد الیکشن نہیں، خون خرابہ اور مارشل لا ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کی تقاریر میں دھمکیاں دیتے ہیں، لوگوں کو عمران خان کے منصوبے کا علم ہے، ان کا مقصد الیکشن ہی نہیں، خون خرابہ اور مارشل لا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں ایمرجنسی کے خواہاں ہیں، عمران خان کہتے ہیں پورا پاکستان کھڑا ہے لیکن کچھ لوگوں کے مجمع کو عوام نہیں کہا جاسکتا، عمران خان کہتے ہیں کہ میڈیا آزاد نہیں اگر میڈیا آزاد نہ ہوتا آپ کی آواز یہاں تک نہ آتی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی، شیخ رشید

ریاست اپنے لوگوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے، عمران خان نے اعتراف کرلیا کہ وہ ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں، وہ خون خرابے سے انقلاب چاہتے ہیں، ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے، عمران خان نے آرمی چیف کو اقتدار بچانے کیلئے تاحیات ایکسٹینشن کی آفردی تھی، آرمی چیف کو مدت ملازمت میں تاحیات توسیع کی پیش کش آئین سے کھلواڑ ہے،

عمران خان نے کہا انہیں کہا گیا کہ یہ لوگ کرپٹ اور چور ہیں، تو پھر آپ نے کیوں جیلوں میں ڈالا؟ حکومت عمران خان کے دھرنے سے نمٹنا جانتی ہے ، عمران خان کو گھر بھیج دیں گے، انہیں اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


متعلقہ خبریں