پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا غیر ذمہ دارانہ بیان مسترد کر دیا

foreign Office

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے انتہائی غیرذمہ دارانہ،اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتے ہیں،ان کا یہ کہنا کہ ہم نے کشمیرمیں ترقیاتی کام شروع کر دیا جو جی بی تک نہیں رکے گا،ان کے پرفریب ریمارکس مضحکہ خیزاور پاکستان دشمنی کاعکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد ترقیاتی کام محض تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی شوقیہ کوشش ہے،حکومت ہند کو یاد دلایا جاتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں زمینی حقائق مختلف ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر دنیا کے لیے آزاد، کھلا اور قابل رسائی خطہ ہے،بھارت نے گزشتہ 75 سالوں سے جموں کشمیر پر زبردستی قبضہ کررکھا ہے،9لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں،ان خلاف ورزیوں میں ماورائےعدالت قتل،حراست میں ہلاکتیں،تشدد اور من مانی نظربندیاں شامل ہیں۔

پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ معصوم بچوں سمیت لوگوں کوانسانی ڈھال کےطورپراستعمال کیا جاتا ہے، گھروں کومسمارکر کے اجتماعی سزائیں دینے کے واقعات بھی اکثرہوتے رہتے ہیں، 5 اگست 2019 کے بعد سے اب تک 690 سے زائد بےگناہ کشمیریوں کو ماورائےعدالت قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو بھی تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے،بی جے پی قیادت کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جھوٹےدعوے کرنے سے باز رہے، بین الاقوامی برادری جموں کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرے، بھارت کومعصوم کشمیریوں پراس کے وحشیانہ جبرکا ذمہ دارٹھہرایا جانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں