عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی پر اعتراض

عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی پر اعتراض | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیراعلی پنجاب کو خط لکھ دیا۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے وزارت عظمی چھوڑنے سے چند گھنٹے قبل اہم ترین تعیناتی قابل تشویش ہے، عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تقرری کیلئے چنا گیا وقت اور طریقہ کار تشویشناک ہے۔

فواد چوہدری نے دعوی کیا کہ عاصمہ حامد کے والد شاہد حامد اور چچا زاہد حامد شریف خاندان کے وفادار ہیں، بادی النظر میں عاصمہ حامد کو شریف خاندان سے وفاداری نبھانے کے عوض تعینات کیا گیا۔

تحریک انصاف رہنما کے مطابق من پسند شخصیت کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی قبل از انتخابات دھاندلی کی کوشش دکھائی دیتی ہے جس کے ذریعے شہباز شریف کے اقدامات کے شخصی دفاع کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا دعوی ہے کہ شریف خاندان سے قربت اور وفاداری عاصمہ حامد کی واحد قابلیت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی پر اعتراض - ہم نیوز
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی پر اعتراض – ہم نیوز

تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تقرری فوری طور پر کالعدم قرار دی جائے اور آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ حاصل کرکے آنے والی جماعت کو اس اہم فیصلے کا موقع دیا جائے۔


متعلقہ خبریں