پنڈ دادن خان: کھیوڑہ کے قریب تیزرفتار ڈمپر اور باراتیوں کی گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ملک میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ
اس ضمن میں ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ڈمپر نے باراتیوں کی گاڑی کو ٹکر ماری۔
ریسکیو ذرائع اور علاقہ پولیس کا ابتدائی تفتیش کے بعد کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔
ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور ریسکیو ادارے کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی، بچوں خواتین سمیت 50 افراد جاں بحق، 28 کی تلاش جاری
علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں اور حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔