ایف اے ٹی ایف نے روس پر مزید پابندیاں لگا دیں


ماسکو: ایف اے ٹی ایف (فیٹف) نے روس پر مزید پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے روس کو تنظیم کے تمام معاملات سے علیحدہ کر دیا ہے۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ روس کے یوکرین میں اقدامات ایف اے ٹی ایف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں اور روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کوششوں اور پیش رفت کو تسلیم کرتے ہیں، امریکا

واضح رہے کہ اس سے قبل یوکرین پر حملہ کرنے پر امریکہ سمیت دیگر ممالک نے روس پر پابندیاں عائد کر دی تھیں اور روس سے جنگی بندی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ امریکہ نے دنیا بھر میں نقل مکانی کرنے والے روسی امیر ترین افراد کو ڈھونڈ کر ان کے اثاثے منجمد کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں