آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں،اسحاق ڈار

Ishaq Dar

اسحاق ڈار اس وقت کہاں ہیں؟ افواہوں کا ڈراپ سین


وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 16ارب ڈالر کا تخمینہ ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 16ارب ڈالر کا تخمینہ ہے، واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں  وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہورلڈ بینک اور دیگر اداروں نے سیلاب سے 32.4ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ڈیفالٹ  ہونے کا کوئی امکان نہیں،اسحاق ڈار

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں، بجٹ ریفارمز میں 15سے 20فیصد تک کام رہ چکا ہے، توانائی سیکٹر میں ریفارمز کا عمل بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا  ہےکہ  امید ہے پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔فیٹف نے کوئی اعتراض کیا تو اسے دور کرنے کی کوشش کریں گے۔عمران خان کے غیر زمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے امریکہ کی جانب شکوک و شبہات کا اظہار ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی محفوظ اور مضبوط ہے۔


متعلقہ خبریں