نمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کو بےدریغ ضائع کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

پرویز الہی کا شیخ رشید کی حمایت کا اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ نمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کو بےدریغ ضائع کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے اور مختصر مدت میں پنجاب کے عوام کی سہولت کے لیے پائیدار اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے جبکہ نمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کو بے دریغ ضائع کیا گیا لیکن ہم قومی وسائل کو فلاح عامہ کے منصوبوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے دنیا سے ایک بار پھر مدد کی اپیل کر دی

پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 سروس کو پھیلایا ہے جبکہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع تک بڑھایا ہے۔


متعلقہ خبریں